شیر خدا
قسم کلام: اسم معرفہ
معنی
١ - حضرتِ علی کا لقب، اسد اللہ۔ ان کے ادب کی وضع کی طرز و غا کی یاد آتی ہے تم کو دیکھ کے شیرِ خدا کی یاد ( ١٩٨١ء، شہادت، ١٣٥ )
اشتقاق
فارسی سے مرکبِ اضافی ہے۔ فارسی میں اسم 'شیر' بطور مضاف کے ساتھ کسرۂ اضافت لگا کر فارسی میں اسم خاص 'خدا' بطور مضاف الیہ ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم علم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیاتِ قلی قطب شاہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر